19 ستمبر 2017 - 15:45
ایرانی وزیر خارجہ کی نیویارک میں برطانیہ اور سویڈن کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

ان ملاقاتوں كے دوران ڈاکٹر ظريف نے اپنے برطانوي اور سوئڈش ہم منصبوں كے ساتھ مختلف مسائل سميت بينكاري، سفارتی معاملات اور اقتصادی میدان میں دوطرفہ تعلقات كي ترقي پر تبادلہ خيال كيا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ نیو یارک کے موقع پر برطانیہ اور سویڈن کے وزرائے خارجہ کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے دوران بینکاری، سفارتی معاملات اور اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا.

تفصيلات كے مطابق، 'محمد جواد ظريف' نے پير كے روز اقوام متحدہ كي 72ويں جنرل اسمبلي كے اجلاس كے موقع پر برطانيہ اور سويڈن كے وزرائے خارجہ 'بورس جانسن' اور 'ڈڈير برخلٹر' كے ساتھ عليحدہ علیحدہ ملاقاتيں كيں.

ان ملاقاتوں كے دوران ڈاکٹر ظريف نے اپنے برطانوي اور سوئڈش ہم منصبوں كے ساتھ مختلف مسائل سميت بينكاري، سفارتی معاملات اور اقتصادی میدان میں دوطرفہ تعلقات كي ترقي پر تبادلہ خيال كيا.

برطانوي وزير خارجہ ' بورس جانسن' نے كہا كہ برطانيہ جوہري معاہدے كي حمايت کرتا ہے اور اس كے تحفظ اور نفاذ پر زور دے رہا ہے.

ياد رہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران، برطانيہ اور سوئڈن كے وزرائے خارجہ نے علاقائي مسائل بالخصوص عراق، شام، يمن، بحرين اور افغانستان كے بحرانوں پر بات چيت كرتے ہوئے ان خطوں ميں تنازعات اور کشیدگی كے خاتمے پر زور ديا.

تفصيلات كے مطابق ايراني وزير خارجہ 'محمد جواد ظريف' صدر مملكت 'حسن روحاني' كے ساتھ اقوام متحدہ كي 72ويں جنرل اسمبلي كے اجلاس ميں شركت كے لئے نيويارك كے دورہ پر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲